اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کے علاقے الدراز میں مظاہروں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے اور ہزاروں لوگ اپنے ہاتھوں میں بحرین کا پرچم اور شیخ عیسی قاسم کی تصویریں اٹھائے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔
حکومتی اہلکار مظاہروں کو روکنے کے لئے بےدریغ طاقت کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کے شیل برسا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بحرین کی ظالم و جابر اور امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت نے بحرین کے ممتاز شیعہ عالم دین اور بحرینی عوام کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کر دی ہے۔
بحرینی حکومت بحرین کے شیعہ مسلمانوں کی شہریت سلب کرکے غیر ملکی افراد کو بحرین کی شہریت دے رہی ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲