10 مارچ 2017 - 17:17
انڈونیشیا کا سعودی عرب کے بجائے ایران سے گیس برآمد کرنے کا فیصلہ

انڈونیشیا کی تیل اور گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران سے ایل پی جی گیس کی برآمدات میں اضافہ کرنے پر غور کر رہا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ انڈونیشیا کی تیل اور گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران سے ایل پی جی گیس کی برآمدات میں اضافہ کرنے پر غور کر رہا ہے.

ہيلنك شپنگ نيوز ويب سائيٹ كے مطابق، 'ويراتماجا پوجا' نے جمعرات كے روز كہا كہ شرائط پوري ہونے كي صورت ميں انڈونيشيا ايران سے سستے داموں ايل پي جي گيس خريدنے ميں دلچسپي ركھتا ہے.

ياد رہے كہ گزشتہ ماہ انڈونيشيا كے وزير برائے اقتصادي ہم آہنگي كے دورہ ايران كے بعد انڈونيشيا نے ايران كے ساتھ اقتصادي سرگرميوں كو مزيد فروغ دينے كے طريقوں پر كام كر رہا ہے.

ويراتماجا پوجا نے مزيد بتايا كہ ان كا ملك ايران سے گيس كي برآمدات كو 5 لاكھ ٹن سے 10 لاكھ ٹن بڑھانا چاہتا ہے.

انہوں نے كہا كہ ايراني گيس كي برآمدات ميں اضافہ سے سعودي عرب سے گيس خريدنے كو متاثر ہوسكتا ہے تاہم انڈونيشيا نے متعلقہ سعودي كمپني كو اپنے فيصلے سے آگاہ كرديا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲