اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روسی صدر کے ایلچی اور نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک علاقائی مسائل کو سیاسی طریقوں سے حل کرنے کے مقصد سے اسلامی جمہوریہ ایران اور عرب ممالک کے درمیان باہمی مذاکرات کا خیرمقدم کرتا ہے.
ان خيالات كا اظہار روسي صدر كے خصوصي نمائندے برائے مشرق وسطي اور افريقي امور 'ميخائيل بگدنوف' نے گزشتہ اتوار كے روز صحافيوں كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كيا.
اس موقع پر انہوں علاقائي مسائل كے حل بالخصوص عراق، افغانستان اور شام ميں جاري بحرانوں كو پرامن طريقوں كے ذريعے حل كرنے پر اسلامي جمہوريہ ايران كے تعميري كردار كي اہميت پر زور ديا.
انہوں نے ايران كے خلاف علاقائي صورتحال كو كشيدہ كرنے كے الزامات كو مسترد كرتے ہوئے بتايا كہ ہم ايران كے خلاف ايسے الزامات كو نہيں مانتے اور نہ ہي ايسے الزامات كا كوئي ثبوت ہے.
خطے مسائل بالخصوص عراق اور شام كے مسائل كو حل كرنے كے لئے ايران اور عرب ممالك كے درميان مشتركہ تعاون كے امكانات پر تبصرہ كرتے ہوئے اعلي روسي سفارتكار نے كہا كہ خليج فارس كے ممالك، ايران، تركي اور امريكہ نے پہلے سے ايسي دستاويزات پر دستخط كرچكے ہيں جس كو بنياد بنا كر خطي مسائل كو حل كرنے ميں اہم اقدامات اٹھايا جاسكتا ہے.
شام ميں دہشتگردوں كے خلاف ايران اور روس كے مشتركہ تعاون كے حوالے سے انہوں نے كہا كہ شام ميں دونوں ممالك كي موجودگي بالكل قانون كے مطابق ہے جس كا مقصد دمشق حكومت كو انسداد دہشتگردي ميں مدد فراہم كرنا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲