اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی نجی کمپنیاں سری لنکا کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں.
يہ بات محمد جواد ظريف نے تہران كے دورے پر آئے ہوئے سري لنكن اسپيكر كاروجے سوريا كے ساتھ ايك ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.
انہوں نے كہا كہ ايراني كمپنياں سري لنكا ميں تكنيكي اور انجينرنگ شعبوں ميں سرمايہ كاري كي خواہاں ہيں.
اس موقع پر سري لنكا كے پارليمنٹ اسپيكر نے كہا كہ عالمي پابنديوں كے خاتمے كے بعد اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ كثيرالجہتي تعلقات كو فروغ دينے كے لئے راہ ہموار ہوئي ہے.
انہوں نے كہا كہ ان كا ملك ايران كے ساتھ تمام شعبوں ميں باہمي تعلقات كو بڑھانے كا خواہاں ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲