اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی صوبہ سیستان و بلوچستان کے دورے پر زاہدان پہنچ گئے ہیں جہاں زاہدان ایئر پورٹ پر صوبہ کے اعلی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ اطلاعات کے مطابق صدر حسن روحانی صوبہ سیستان و بلوچستان میں کئی پراجیکٹوں کا افتتاح کریں گے جن میں زاہدان کے بین الاقوامی ایئر پورٹ کے دوسرے رن وے کا افتتاح اور گیس رسانی کا منصوبہ شامل ہے۔
.......
/169