اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر 'حسن روحانی' اعلی سطحی وفد کے ہمراہ اقتصادی تعاون تنظیم(ECO) کے 13ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے منگل کے روز پاکستانی دارالحکومت 'اسلام آباد' پہنچ گئے.
اسلام آباد كے بين الاقوامي ہوائي اڈے پہنچنے پر پاكستاني وزير سرحدي امور (سيفران) عبدالقادر بلوچ نے ايراني صدر كا استقبال كيا گيا.
اس موقع پر ايراني سفير اور سفارتكاروں سميت اعلي پاكستاني حكام نے بھي معزز مہمان كے استقبال كيلئے موجود تھے. صدر حسن روحاني كو پاكستان آمد كے موقع پر 21 توپوں كي سلامي پيش كي گئي.
اسلام آباد ميں 1 مارچ 2017 سے اي سي او 13ويں سربراہي اجلاس كا آغاز كيا جائے گا جس ميں ايراني صدر سميت ديگر ركن ممالك كے صدور اور اعلي حكام شركت كريں گے.
صدر ممالكت حسن روحاني كي جانب سے پاكستان كا يہ دوسرا دورہ ہے اور اس دورے ميں ايراني وزراء اور اعلي حكام پر مشتمل وفد بھي ان كے ہمراہ ہے.
اي سي او سربراہي اجلاس كے موقع پر ايراني صدر ركن ممالك كے صدور اور اعلي حكام كے ساتھ بھي ملاقاتيں كريں گے.
تجزيہ نگاروں كے مطابق، حسن روحاني كا دورہ اسلام آباد، ايران اور پاكستان كے درميان موجودہ برادرانہ تعلقات كو مزيد مضبوط كرنے ميں اہم ثابت ہو گا.
اي سي او سربراہي اجلاس ميں 2025 ويژن كي منظوري اور ترقي، پائيداري، علاقائي سالميت كے حوالے سے تبادلہ خيال كيا جائے گا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲