28 فروری 2017 - 08:23
القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے رہنما ایمن الظواہری کا نائب ابو الخیر المصری ہلاک + تصاویر

شام ميں امریکی ہوائی حملے میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے رہنما ایمن الظواہری کا نائب ابو الخیر المصری ہلاک ہوگیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام ميں امریکی ہوائی حملے میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے رہنما ایمن الظواہری کا نائب ابو الخیر المصری ہلاک ہوگیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شام کے صوبہ ادلب میں امریکی ہوائی حملے میں وہابی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کا نائب سربراہ ابوالخیر المصری ہلاک ہوگیا ہے۔ ادھر النشرہ نے جیش الفتح کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی جہازوں نے ابوالخیر المصری کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔

۔۔۔۔۔۔۔
/169