27 فروری 2017 - 16:55
یمنی مسلح افواج نے ڈرون طیاروں کی رونمائی کر دی+ تصاویر

گزشتہ روز یمنی مسلح افواج نے مختلف مشن میں حصہ لینے کی غرض سے، مقامی طور پر تیار کردہ کئی ڈرون طیاروں کی رونمائی کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ گزشتہ روز یمنی مسلح افواج نے مختلف مشن میں حصہ لینے کی غرض سے، مقامی طور پر تیار کردہ کئی ڈرون طیاروں کی رونمائی کی۔

گزشتہ روز یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سربراہ صالح الصماد کی موجودگی میں مقامی طور پر تیار کردہ ڈرون طیاروں کی نمائش کا افتتاح ہوا۔

اس نمائش میں مقامی طور پر تیار کردہ ڈرون طیاروں کے ابتدائی نمونوں کی رونمائی کی گئی۔

یہ طیارے جارحانہ، جاسوسی، اطلاعات اکھٹے کرنے اور الرٹ جیسی مختلف کارروائیوں کیلئے استعمال کئے جائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲