اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کے دورے میں ولی عہد اور ڈپٹی سپریم کمانڈر سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔
اس دورے میں ان کی ملاقات ابوظہبی کے ولی عہد اور اماراتی افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر سے ہوئی۔
اس اہم ملاقات میں خطے میں امن و امان کی صورتحال، دونوں ممالک میں باہمی تعلقات خصوصاً دفاعی تعاون پر بات کی گئی۔
واضح رہے کہ آپریشن ردالفساد کے شروع ہونے کے چند روز بعد ہی جنرل قمر جاوید کے متحدہ عرب امارات کے دورے کو ماہرین بہت اہمیت کا حامل قرار دے رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲