اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جنوبی ایشیا کی گیس انٹر پرائز(سیج) کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ ایران سے بھارت کے لئے خلیج عمان اور بحر ہند کے ذریعے گیس پائپ لائن تعمیر کی جائے گی۔
سیج کمپنی کے مینیجر ایان نیش کا کہنا ہے کہ ایران پر بین الاقوامی پابندیوں کے خاتمے کے بعد خطے کی صورت حال میں خاطر خواہ تبدیلی آئی ہے جس کی وجہ سے اب ایران، بھارت اور عمان کے درمیان سمندری راستے گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی۔
کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ بحری گیس پائپ لائن پر4.5 ارب ڈالر لاگت آئے گی، یہ لائن جنوبی ایران سے خلیج عمان کے ذریعے مغربی ہندوستان کے صوبہ گجرات پہنچائی جائے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1400 کلومیٹر لمبائی پر مشتمل یہ پائپ لائن پاکستان کی خصوصی اقتصادی بحری زون کو نظر انداز کرتےہوئے بھارت تک تعمیر کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ایران اور عمان کے درمیان پہلے ہی اس قسم کا معاہدہ طے پا چکا ہے ایران سے 20 ملین کیوبک گیس عمان درآمد کرے گا جس کی لاگت 60 ارب ڈالر ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲