25 فروری 2017 - 11:04
تاڈ میزائل سسٹم کی تنصیب کے خلاف جنوبی کوریا کے باشندوں کا ایک بار پھر احتجاج

جنوبی کوریا کے شہریوں نے اپنے ملک میں تاڈ میزائل سسٹم نصب کئے جانے کے بارے میں سیؤل اور واشنگٹن کے معاہدے کے خلاف ایک بار پھر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے شہریوں نے ایسے بینرز اٹھا کر کہ جن پر اس معاہدے کے خلاف نعرے درج تھے، سیؤل میں سرکاری عمارتوں کے باہر اجتماع کیا-

مظاہرین کے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ بھی تھے، جن پر لکھا تھا کہ کوریا کے عوام تاڈ میزائل کو نصب کئے جانے کے مخالف ہیں اور وہ اس میزائل سسٹم کو نہیں چاہتے-

سیؤل اور واشنگٹن کے معاہدے کے مطابق امریکا کا تاڈ میزائل سسٹم، رواں سال کے اختتام تک جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل کے جنوب مشرق میں تین سو کلومیٹر کے فاصلے پر نصب کیا جائے گا- امریکا اور جنوبی کوریا نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائلی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے تاڈ میزائل سسٹم کا نصب کیا جانا ضروری ہے-

یہ ایسی حالت میں ہے کہ چین کی وزارت دفاع کے ترجمان نے بھی بیجنگ میں اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کا ملک، جنوبی کوریا میں امریکا کے تاڈ میزائل سسٹم کی تنصیب کا سخت مخالف ہے- چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے اس اقدام کے نتائج کی بابت جنوبی کوریا کو سخت خبردار بھی کیا ہے-

۔۔۔۔۔

/169