24 فروری 2017 - 19:44
ايران، سعودي حج وفود كے درميان مذاكرات كے پہلے دور كا انعقاد

اسلامي جمہوريہ ايران اور سعودي عرب كے وفود كے درميان حج كے حوالے سے مذاكرات كا پہلا دورہ جدہ ميں منعقد ہوا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامي جمہوريہ ايران اور سعودي عرب كے وفود كے درميان حج كے حوالے سے مذاكرات كا پہلا دورہ جدہ ميں منعقد ہوا.

تفصيلات كے مطابق، گزشتہ جمعرات كے روز دو گھنٹے طويل مذاكرات ميں ايران كے ادارہ حج و زيارات كے نائب سربراہ 'حميد محمدي' ايراني وفد كي قيادت كر رہے تھے جبكہ 'محمد صالح بنتن' سعودي وزير حج و عمرہ اپنے ملك كے وفد كي سربراہي كر رہے تھے.

ان مذاكرات كا آغاز سعودي عرب كے وزير حج كي جانب سے ايراني وفد كے باقاعدہ استقبال كے بعد كيا گيا جس ميں فريقين نے اپنے خيالات كا اظہار كيا.

حميد محمدي نے اس موقع پر ايراني حاجيوں كے بنيادي حقوق كے حوالے سے اسلامي جمہوريہ ايران كے مؤقف اور مطالبات پر روشني ڈالي.

اس نشست ميں سعودي عرب كے وزير حج نے بھي آئندہ حج كے حوالے سے اپني محكمہ كے پروگرام پر روشني ڈالي اور اس اميد كا اظہار كيا كہ ايراني زائرين بھي آئندہ حج پہ شريك ہوں گے.

ايران اور سعودي عرب كے درميان حج حوالے سے مزيد نشستيں منعقد ہوں گي.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲