اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز کا کہنا ہے کہ چارسدہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت اوراس واقعے میں جانبحق اور زخمی ہونے والے افراد کہ اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں اس وقت پورا ملک سوگ میں ڈوبا ہوا ہے ریاست نے پاکستان کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے ملک بھر میں دہشت گردوں کی نرسریاں پھر اُبھرتی جارہی ہیں دہشت گرد وقفے وقفے سے اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہورہے ہیں دہشت گردوں نے ریا ست کے اندر اپنی ریاست بنا لی ہے سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو چائیے کہ محاذ آرائی اور مخالفت کی سیا ست چھوڑ کر دہشت گردی کے مسئلے پرایک موقف اور ایک آواز ہو جائیں۔ ریاست پاکستان عوام کہ جان ومال کا تحفظ کرنے میں بڑی طرح ناکام ہو چکی ہے اس وقت پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ کے ساتھ ساتھ سنگین داخلی اور خارجی بحران کا بھی شدید شکار ہے اگر اب بھی ہمارے حکمرانوں نے دہشت گردی کے خلاف کوئی جامع پالیسی نہیں بنائی تو دہشت گردی کا یہ ناسور ہمارے ملک کوکھنڈر میں تبدیل کردے گا ملک بھرمیں دہشت گردی کے ہونیوالے حالیہ واقعات ملکی سالمیت کے خلاف گہری شازش ہیں بے گناہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے ہرگز انسان کہلانے کے لائق نہیں حملہ آور انسانیت کے بد ترین دشمن ہیں دہشت گرد عنا صر مختلف ہتھکنڈوں سے ریاست کو اپنے کنڑول میں کرنا چاہتے ہیں جو اُن کی بھول ہے ملک بھر میں ٹار گیٹ اور کومبنگ آپر یشنز تیز کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے اس اقدام سے دہشت گردوں کے حو صلے پشت ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲