اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس کے صدارتی انتخابات کی کینڈیڈیٹ مارین لوپن کی لبنان کے مفتیء اعظم سے ملاقات اس کی طرف سے سر پر اسکارف اوڑھ کر جانے سے انکار کرنے کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی ۔ یہ خاتون فرانس کے قومی محاذ کے دائیں بازو کے دھڑے کی رہنما ہے ۔
لوپن نے آج منگل 17 فروری کے دن نامہ نگاروں کو بتایا : آپ میری طرف سے مفتیء اعظم کو سلام کہہ سکتے ہیں مگر میں خود کو چھپانے کے لیے تیار نہیں ہوں ۔
لبنان کے مفتیء اعظم شیخ عبد اللطیف دریان کے دفتر نے بھی اعلان کیا کہ لوپن کے ساتھیوں کو پہلے بتا دیا گیا تھا کہ پردے میں ہونا اس ملاقات کے ملزومات میں سے ہے اس مفتی کے دفتر میں لوپن کے داخل ہوتے ہی اس کے مشاورین نے کوشش کی کہ اسکارف اوڑھنے کے لیے لوپن کو قائل کیا جائے لیکن اس نے انکار کر دیا ۔
لوپن نے بتایا کہ ماضی میں وہ مصر کے مفتیء اعظم سے بغیر اسکارف کے مل چکی ہے لیکن جب اس کو بتایا گیا کہ لبنان میں رسم الگ ہے تو وہ اپنی گاڑی کی طرف بڑھ گئی ۔
لوپن اپنے صدارتی اعتبار کو بڑھانے کے لیے لبنان کے تین روزہ دورے پر ہے ۔ تازہ ترین اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ لوپن انتخابات کے پہلے دور میں ماہ اپریل میں الیکشن میں اچھے نتائج لائے گی لیکن دوسرے دور میں جو مئی میں ہوگا وہ اپنے رقیب کو نہیں ہرا سکتی ۔
لوپن نے سوموار کے دن پہلی بار ایک خارجی حکومت کے سربراہ سے ملاقات کی اور لبنان کے صدر میشل عون کے ساتھ بحث و گفتگو کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲