17 فروری 2017 - 17:00
سانحہ سیہون شریف کے شہداء کی تعداد 88 ہوگئی

گزشتہ روز درگاہ لعل شہباز قلندرؒ میں خودکش حملے میں زخمی ہونیوالے مزید 13 افراد شہید ہوگئے، جبکہ زخمی ہونے والے 200 افراد میں سے 50 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق درگاہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 88 ہوگئی، جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہیں، جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سہون شریف میں درگاہ لعل شہباز قلندرؒ میں خودکش حملے میں زخمی ہونے والے مزید 13 افراد شہید ہوگئے، جس کے بعد سانحے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 88 ہوگئی، جبکہ زخمی ہونے والے 200 افراد میں سے 50 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

/169