14 فروری 2017 - 13:37
عراق میں داعش کے اہم کمانڈروں کی ہلاکت

عراقی فضائيہ نے داعش دہشت گرد کمانڈروں کے ایک اہم اجلاس کے دوران بمباری کرکے 13 اہم وہابی دہشت گردکمانڈروں کو جہنم پہنچا دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فضائيہ نے داعش دہشت گرد کمانڈروں کے ایک اہم اجلاس کے دوران بمباری کرکے 13 اہم وہابی دہشت گردکمانڈروں کو جہنم پہنچا دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی کے مغربی علاقے میں ایف 16 طیاروں نے کارروائی کے دوران ایک گھر سمیت داعش کے 3 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں داعش کے 13 کمانڈر ہلاک ہوگئے، عراقی فوج کے مطابق فضائی حملہ اس وقت کیا گیا جب داعش کے کمانڈروں کا اجلاس جاری تھا ۔

......

/169