اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لاہور ( )امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام انقلاب اسلامی کی 38ویں سالگرہ کے موقع پر سیمینار منعقد ہوگا۔آئی ایس او لاہور کے ترجمان حسام علی کے مطابق لاہور کے مقام قومی مرکز شاہ جمال میں سوموار کی شام سیمینار بعنوان انقلاب اسلامی کے عالمی اثرات منعقد ہوگا جس سے معروف عالم دین علامہ امین شہیدی خصوصی خطاب کریں گے ۔ لاہور سمیت ملک بھر کے تمام اہم ڈویژن میں انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی تقریبا ت کا انعقاد کیا جارہاہے جبکہ لاہور میں منعقد ہونے والے سیمینار میں شہر و مضافات سے سینکڑوں مردوزن شریک ہونگے ،حسام علی نے بتایا کہ سیمینار کے موقع پر انقلاب اسلامی کی تاریخ پر مبنی ایک تصویری نمائش کا بھی انعقاد کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس انقلاب سے اسلام کا بول بولا ہو اہے اسلام مخالف امریکہ واسرائیل بہت سے میدانوں میں ناکام ہوئے ہیں اور وہ خود کو اس خطرہ سے محسوس کرتے ہیں اور سازشوں میںمصروف ہیں ۔ہمیں بحیثیت مسلمان ہمیں اس انقلاب کی حفاظت کرنی چاہئے اور پاکستان میں اسلامی انقلاب کے لئے عملی کوشش کریں تاکہ اسلامی اقدار کا احیاء ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲