5 فروری 2017 - 12:09
امریکہ نے ایران کے ایٹمی سمجھوتے کو باقی رکھنے کا اعلان کر دیا

امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ایٹمی سمجھوتہ ریپبلیکن کی مخالفتوں کے باوجود باقی رہے گا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سی این این نے خبردی ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر پل رایان نے ایران کے ساتھ ایٹمی سمجھوتے کے بارے میں اپنے سابقہ موقف سے پسپائی اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریپبلیکن کی کافی مخالفتوں کے باوجود اس سمجھوتے کے  بڑے حصے پر عمل درآمد ہو رہا ہے اور ایران کے خلاف چند جانبہ پابندیاں ختم ہوگئی ہیں - امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر نے کہا کہ واشنگٹن کے دوست ممالک کو دوبارہ اس مقام پرلانا جہاں سے ایران پر دباؤ ڈالا جاسکے بہت ہی مشکل کام ہوگا -  پل رایان کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب دو روز قبل ہی انہوں نے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے خلاف سخت پالیسیاں اپنائے جانے کی حمایت کی تھی - امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر نے کہا تھا کہ وہ ایران کے خلاف مزید پابندیوں کی حمایت کرتے ہیں- ان کا کہنا تھا کہ میں ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کئے جانے کے حق میں ہوں اسی لئے میں سمجھتا ہوں کہ ایران کے خلاف زیادہ سخت پالیسیاں اپنائی جانی چاہئیں -

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲