4 فروری 2017 - 17:01
ایران نے عرب امارات کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کر دیا

ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے متحدہ عرب امارت کی وزارت خارجہ کے مشیر کی طرف سے اسلامی جمہوریہ ایران پر عرب ممالک کے داخلی امور میں مداحلت کی دعوے کو مسترد کر دیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے متحدہ عرب امارت کی وزارت خارجہ کے مشیر کی طرف سے اسلامی جمہوریہ ایران پر عرب ممالک کے داخلی امور میں مداحلت کی دعوے کو مسترد کر دیا.

بہرام قاسمي نے كہا ہے كہ ايران سميت ہمسايہ ممالك كے درميان بے بنياد الزامات لگانے كي بجائے متحدہ عرب امارت كے عہديدار كو پہلے اپنے بيانات كي صداقت پر سوچنا چاہئے.

انہوں نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران اپنے عوام كي بھرپور حمايت سے اپني ملكي مصلحت كو بروئے كار لاتے ہوئے اپنے ملكي دفاع كو اپنا قانوني حق سمجتھا ہے.

ايراني ترجمان نے كہا ہے كہ اسلامي جمہوريہ ايران ہميشہ اختلافات كو گفتگو كے ذريعے حل كرنا كے حق ميں رہا ہے اور دوسرے ممالك كو خود مختاري پر احترام كرتا ہے.

انہوں نے كہا كہ اچھے تعلقات كي بنياد پر دوسرے ہمسايہ ممالك كے ساتھ مشتركہ تعاون ركھنے پر يقين ركھتے ہيں اور اس حوالے سے خطے كے ديگر ممالك كے ساتھ اپنے تعاون كي يقين دہاني كرواتے ہيں.

انہوں نے كہا كہ ہم اميد كرتے ہيں كہ خطے كے دوسرے ممالك بھي حاليہ خطي اور بين الاقوامي واقعات كو مدنظر ركھتے ہوئے ايران كے ساتھ تعاون كے سلسلے كو برقرار ركھيں گے اور ايران كے خلاف ناسنجيدہ بيانات سے گريز كريں اور ايران كي خطے ميں امن وامان كي بحالي كي اہميت كو تسليم كريں گے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲