17 جنوری 2017 - 17:09
ایران اور جرمنی کے درمیان ٹرانسپورٹیشن شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط

اسلامی جمہوریہ ایران اور جرمنی نے ٹرانسپورٹیشن کے تحت فضائی، ریلوے اور سمندری شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑهانے کے مقصد سے معاہدے پر دستخط کئے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور جرمنی نے ٹرانسپورٹیشن کے تحت فضائی، ریلوے اور سمندری شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑهانے کے مقصد سے معاہدے پر دستخط کئے.

تفصيلات كے مطابق، ايراني وزير برائے شہري ترقي 'عباس اخوندي' نے گزشتہ روز تہران كے دورے پر آنے والے جرمن وزير ٹرانسپورٹ اور انفراسٹيكچر 'اليكزينڈر دوبرينٹ' كے ساتھ ايك ملاقات كے دوران تعاون كے معاہدوں پر دستخط كئے.

اس معاہدے كے تحت دونوں ممالك نقل و حمل كے شعبوں ميں مشتركہ سرگرميوں كو فروغ دينے كے لئے ايك مشتركہ وركنگ گروپ قائم كرنے پر اتفاق كيا گيا.

اكتوبر 2016 ميں ايران اور جرمني كے درميان ٹرانسپورٹيشن شعبے ميں 6 تعاون كے معاہدوں پر دستخط كئے گئے.

رپورٹ كے مطابق پہلي دستاويز ايران اور جرمن كے درميان نقل و حمل شعبے ميں تعاون، دوسري دستاويز بندرگاہوں اور سمندري كے شعبے ميں مشتركہ تعاون، تيسري دستاويز ايران كے سڑكوں اور شہري ترقي كے وزرات اور جرمن كے سيمنز كمپني كے درميان تعليمي تعاون، چوتهي دستاويز اسلامي جمہوريہ ايران ريلوے كمپني اور جرمن كي "تهاليز" كمپني كے درميان تعاون اور پانچويں اور چهٹي دستاويز اسلامي جمہوريہ ايران ريلوے كمپني اور جرمني كي سيمنز كمپني تھا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲