اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کےصوبے قندھار کے گیسٹ ہاؤس کے باہر بم دھماکے میں گورنر قندھار اور متحدہ عرب امارات کے سفیر سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ اس حملے میں 7 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب متحدہ عرب امارات کے سفیر اور قندھار کے گورنر مقامی ہوٹل میں میٹنگ کررہے تھے، ذرائع کے مطابق اس حملے میں گورنر قندھار اور عرب امارت کے سفیر زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے افغان دارالحکومت کابل میں کاربم دھماکے میں38افراد ہلاک ہوگئے تھے.اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔
.......
/169