10 جنوری 2017 - 18:03
افغانستان کی پارلیمنٹ کے قریب یکے بعد دیگر ے 2 دھماکوں میں 110 افراد ہلاک و زخمی+ تصاویر

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پارلیمنٹ کے قریب یکے بعد دیگر ہونے والے 2 دھماکوں میں 30 افراد ہلاک جب کہ 80 زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پارلیمنٹ کے قریب یکے بعد دیگر ہونے والے 2 دھماکوں میں 30 افراد ہلاک جب کہ 80 زخمی ہوگئے ہیں۔افغانستان کے سکیورٹی عہدیداروں کے مطابق کابل میں پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب ہونے والے دھماکوں میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر عام شہری اور پارلیمنٹ کے ملازمین شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت کیا گیا جب ملازمین پارلیمنٹ ہاؤس سے باہر نکل رہے تھے۔ دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا،جب کہ فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ خیال رہے کہ کابل میں ہونے والے دھماکے افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ میں ہونے والے دھماکے کے ٹھیک ایک گھنٹے بعد ہوئے،ہلمند میں ہونے والے دھماکے میں 7 افراد ہوئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169