اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کل صبح بروز منگل کو تہران یونیورسٹی میں مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی نماز جنازہ پڑھائیں گے۔
اطلاعات کے مطابق کل بروز منگل کو صبح ۸:۳۰ بجے تہران یونیورسٹی میں رہبر انقلاب اسلامی کی اقتدا میں تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی جس میں لاکھوں کی تعداد میں مومنین کی شرکت متوقع ہے۔
ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق مرحوم مغفور کو مرقد امام خمینی میں امام راحل کی قبر کے پاس دفن کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲