7 جنوری 2017 - 19:57
 اتحاد کے تحفظ کے ساتھ تعلیمات اہل بیت(ع) کو پھیلانے کی کوشش کریں

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا: یہ ادارہ ایک غیر سرکاری ادارہ ہے دنیا کے ۱۴۰ ممالک سے ۷۰۰ اہم شخصیات اس کی رکن ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے گزشتہ روز تہران میں نماز جمعہ کے خطبوں سے قبل تقریر کرتے ہوئے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے اہداف اور اس کی خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی تاسیس کو ۲۶ سال مکمل ہو چکے ہیں لہذا چھبیس سال عمر رکھنے والے اس ادارے کے یوم تاسیس کے موقع پر یہ عرض کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ ۲۶ سال قبل دنیا کے مخلتف ممالک کے بزرگ علماء و فضلاء اور سیاسی و سماجی شخصیات نے ایک جگہ جمع ہو کر اجلاس منعقد کیا اور اس اجلاس میں جس میں ۲۵۰ افراد موجود تھے اس عالمی اسمبلی کی بنیاد رکھی۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا: یہ ادارہ ایک غیر سرکاری ادارہ ہے دنیا کے ۱۴۰ ممالک سے ۷۰۰ اہم شخصیات اس کی رکن ہیں۔
حجت الاسلام و المسلمین اختری نے کہا: ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ ہم عالم اسلام میں اتحاد کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اپنے مذہب کی ترویج کریں۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی، امام راحل کے فرامین اور رہبر انقلاب اسلامی کے مدبرانہ افکار کی پیروی میں اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے اور ہم ہمیشہ اہل بیت اطہار(ع) کی تعلیمات کی نشر و اشاعت میں کوشاں ہیں۔ اسی بنا پر دو ہزار سے زیادہ عناوین پر مبنی دنیا کی ۵۷ زندہ زبانوں میں مذہبی کتابیں شائع کی ہیں جبکہ اہل بیت(ع) خبر رساں ایجنسی، اہل بیت(ع) یونیورسٹی اور اس طرح کی دسیوں دیگر دینی فعالیتیں معارف اہل بیت(ع) کی ترویج کی راہ میں انجام دی گئی ہیں ہم اس سفر کو جاری رکھنے کے لیے تمام علماء، دانشوروں، صاحبان قلم، صاحبان فکر اور حوزہ ہائے علمیہ کے تعاون کے محتاج ہیں۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲