اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا کے مطابق، وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے اپنے امریکی ہم منصب جان کیری سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں دہشت گرد گروہوں کو اسلحے کی فراہمی پر عائد پابندیاں کم کرنے سے، جانی نقصانات میں اضافے کا اندیشہ ہے۔
ماریہ زاخا رووا نے کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام شام میں موجود روسی فوج اور سفارت کاروں کے خلاف ایک طرح کا مخاصمانہ اقدام ہے۔
کہا جارہا ہے کہ امریکہ شام میں دہشت گرد گروہوں کو کاندھے پر رکھ کر چلائے جانے والے میزائلوں کی فراہمی کا راستہ ہموار کررہا ہے۔
ادھر امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے ہفتے کے روز دعوی کیا ہے کہ امریکہ اس قسم کے میزائل شام مخالفین کو فراہم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔
امریکہ پچھلے چھے سال کے دوران مختلف طریقوں سے شام میں صدر بشار اسد کی قانونی حکومت کے خلاف لڑنے والے دہشت گردوں اور مسلح گروہوں کو اسلحہ اور پیسہ فراہم کر رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169