15 دسمبر 2016 - 11:59
قندھار میں بارہ طالبان ہلاک اور چھے گرفتار

افغان فوج نے قندھار اور زابل میں بارہ طالبان کو ہلاک اور چھے کو گرفتار کر لیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ قندھار کے گورنر ہاؤس نے بدھ کو اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ افراد صوبے میں حکومت مخالف سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں اور انھوں نے زابل و قندھار صوبوں میں سیکورٹی اہلکاروں کی چوکیوں پر حملے بھی کئے ہیں- افغان فوج نے بھی آج صبح صوبہ قندھار اور زابل میں بارہ طالبان کی ہلاکت کی بھی خبر دی ہے- زابل اور قندھار کا شمار ان صوبوں میں ہوتا ہے جہاں کے دیہاتوں میں طالبان بھرپور طریقے سے سرگرم ہیں-

.......

/169