اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پیغمبر اکرم (ص) کے میلاد اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی مرکز کے تعاون سے اسلام آباد کی مسجد سیدنا حسن(ع) میں فائنل دور کا قرآنی مقابلہ منعقد ہوا.
اس تقريب ميں پاكستان كے چار صوبوں كے معروف قراء نے حصہ ليا. قرآني مقابلہ كے فائنل دور ميں پاكستان كے 15 حفاظ اور قاري حضرات نے شركت كي.
اس مقابلہ ميں كامياب حفظ اور قرائت ميں پہلي پوزيشن پر آنے والے قراء، تہران ميں منعقد بين الاقوامي قراني مقابلہ ميں شركت كريں گے.
گذشتہ سال ميں پاكستاني قاري محمد ابراہيم نے تہران ميں منعقد 32 ويں بين الاقوامي قرآني مقابلہ ميں تيسري پوزيشن حاصل كي تھي.
ہفتہ وحدت كے موقع پر امت مسلمہ، پيغمبر كے نبي (ص) كي ولادت كا جشن مناتے ہيں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲