اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی مجلس کے اسپیکر کے خصوصی مشیر برائے بین الاقوامی امور نے کہا کہ صہیونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے جمہوری آذربایجان کے دارالحکومت باکو کا دورہ کرنا خطے کیلئے ایک نئی سازش کا آغاز ہے.
يہ بات حسين اميرعبداللہيان نے اتوار كے روز اپنے ٹيلي گرام چينل پر كہي.
انہوں نے كہا كہ باكو كے دورے كے موقع پر نيتن ياہو كے اشتعال انگيز بيانات كا مقصد وسطي ايشيا اور قفقاز ميں بغاوت كي آگ كے شعلوں كو بڑھكانا ہے.
انہوں نے مزيد كہا كہ فلسطين كي مظلوم قوم كا دفاع تمام حكومتوں اور اسلامي ممالك كي ذمہ داري ہے.
انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ ناجائز صہيوني حكومت كے برابر ميں اسلامي جمہوريہ ايران فلسطيني عوام كي حمايت جاري ركھے گا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲