11 دسمبر 2016 - 20:20
شامی فوج کی جانب سے عام شہریوں کی محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری

شام کی حکومت حلب کے مشرقی علاقوں سے کہ جہاں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے، عام شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حلب کے سیکڑوں افراد ان علاقوں سے بھاگ کر کہ جہاں شامی فوج اورغیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے، بدستور فوج کے زیرکنٹرول علاقوں میں جا رہے ہیں۔
درایں اثنا دہشت گردوں کے چنگل سے نکل کر فرار ہونے والے افراد کا کہنا ہے کہ مسلح دہشت گرد بدستور حلب کے مشرقی علاقوں میں حملے کر رہے ہیں اور اس علاقے سے باہر نکلنے والوں پر فائرنگ کر کے انھیں اس علاقے سے نکلنے سے روک رہے ہیں۔
شام کی حکومت حلب کے مشرقی علاقے سے بھاگ کر آنے والے افراد کو رہائش فراہم کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے اور ان میں سے بعض افراد کو عارضی رہائش گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
شام کے ایک فوجی کا کہنا ہے کہ ہم نے عام شہریوں کی مدد کی ہے تاکہ وہ دہشت گردوں کے زیرقبضہ علاقوں سے باہر نکل سکیں اور اس وقت وہ بسوں کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ انھیں عارضی رہائش گاہوں تک منتقل کیا جا سکے اور شامی حکومت ان کو ضروریات کی تمام چیزیں فراہم کرے گی۔
ہم بھی جنگ کو جاری رکھیں گے اور حلب کا مشرقی علاقہ، پورا صوبہ حلب اور پورا شام عنقریب آزاد کرا لیں گے۔واضح رہے کہ شامی فوج نے اس وقت مشرقی حلب کے نوے فیصد علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

.......

/169