اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روسیا الیوم کے مطابق، روسی جنگی طیاروں نے تدمر شہر کے مضافات میں داعشی ٹھکانوں پر 64 بار حملے کئے جس کے نتیجے میں کم سے کم 300 داعشی دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ شامی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ تدمر کے بعض علاقوں پر داعش نے دوبارہ قبضہ کرلیا ہے۔
داعش کے تدمر شہر میں داخلے کے فوری بعد شامی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو فرار ہونے پر مجبور کردیا تھا اور دہشت گردوں نے مضافاتی علاقوں میں جاکر پوزیشنیں سبنھال لی تھیں۔
واضح رہے شامی فوج نے تدمر شہر کو مارچ کے مہینے میں دہشت گردوں کی چنگل سے آزاد کرالیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲