اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترک فضائیہ نے شمالی عراق کے علاقے گارا میں کردستان ورکرز پارٹی یا پی کےکے، کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے کم سے کم انیس کرد چھاپہ ماروں کو ہلا ک کردیا ہے - یہ حملہ عراق کے اندر ترکی کی سرحد سے متصل علاقے میں کیا گیا ہے - ترک حکام کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں کرد چھاپہ ماروں کے سرغنوں کے بھی ٹھکانے ہیں- ترکی میں کردوں کے ساتھ اختلافات کو حل کرنے کے لئے صلح مذاکرات کا سلسلہ اس وقت ٹوٹ گیا تھا جب جولائی دوہزار پندرہ میں ترکی کے شہر سوچ میں دہشت گردانہ بم دھماکہ ہوا - اس دھماکے میں دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے - ترک فوج نے اس واقعے کے بعد سے کردچھاپہ ماروں کے خلاف کارروائیاں دوبارہ شروع کردیں - ترک حکام کا کہنا ہے کہ اب مسئلے کو سیاسی طریقے سے حل نہیں کیا جاسکتا اور پی کے کے نے مسئلے کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کا موقع گنوا دیا ہے.
.......
/169