اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے پی آئی اے کے طیارہ حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ طیارہ حادثے میں ممکنہ طور بھاری جانی نقصان کی اطلاعات انتہائی تکلیف دہ ہیں۔ اپنے تعزیتی بیان میں علامہ سید ساجد علی نقوی نے لواحقین سے دلی ہمدری اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارہ حادثہ کے واقعہ کی تمام پہلوؤں سے جانچ کی جانی چاہئیے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169