5 دسمبر 2016 - 17:09
ایرانی اور چینی وزرائے خارجہ کی باہمی تعلقات کی توسیع پر گفتگو

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ بھارت میں ہارٹ آف ايشيا کانفرنس میں شرکت کے بعد چین پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے چینی ہم منصب وانگ ہی کیساتھ ملاقات کی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ بھارت میں ہارٹ آف ايشيا کانفرنس میں شرکت کے بعد چین پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے چینی ہم منصب وانگ ہی کیساتھ ملاقات کی.

ايران، چين وزرائے خارجہ نے اس ملاقات کے دوران باہمي دلچسپي کے امور پر تبادلہ خيال کيا اور دونوں ممالک کے درميان تعلقات کو وسعت دينے کي ضرورت پر زور ديا.

فريقين نے تازہ ترين علاقائي اور بين الاقوامي صورتحال کا بھي جائزہ ليا.

اس موقع پر ايراني وزير خارجہ نے کہا کہ ہم يقين رکھتے ہيں کہ چيني صدر کے حاليہ دورہ ايران سے دونوں ممالک کے تعلقات پہلے سے زيادہ مضبوط ہوئے ہيں.

محمد جواد ظريف جنوب مشرقي ايشيائي ممالک کے دوروں کے دوسرے مرحلے ميں چين کے بعد جاپان کا سرکاري دورہ کريں گے.

ايران چيمبر آف کامرس کے 38 اراکين اور 15 نجي کمپنيوں کے نمائندے اور 8 تجارتي بينکوں کے اراکين ايراني وزير خارجہ کے ہمراہ وفد ميں شامل ہيں.

بھارتي شہر امرتسر ميں 3 اور 4 دسمبر کو افغانستان کے حوالے سے ہارٹ آف ايشيا کي کانفرنس منعقد ہوئي جس ميں امريکہ، روس، چين اور اسلامي جمہوريہ ايران اور دنيا کے ديگر ممالک کے حکام اور نمائندوں نے شرکت کي.

اس اجلاس ميں اپنے خطاب کے دوران ايراني وزير خارجہ نے افغانستان ميں امن و سلامتي کے قيام کے حوالے سے اسلامي جمہوريہ ايران کي پاليسيوں کو بيان کيا.

اس کانفرنس ميں امريکہ، روس، ايران، پاکستان، چين، سعودي عرب، امارات، ترکي اور افغانستان کے ايشيائي پڑوسيوں کے اعلي حکام نے شرکت کي ہيں.

ايراني وزير خارجہ نے بھارت ميں اپنے قيام کے دوران بھارتي حکام اور تاجروں کے ساتھ بھي ملاقاتيں کيں.

ايراني وزير خارجہ محمد جواد ظريف نے افغانستان کے صدر اشرف غني کيساتھ ملاقات کرتے ہوئے اور باہمي دلچسپي کے امور پر تبادلہ خيال کيا.

اس دورے کے بعد وہ جاپان کا سرکاري دورہ کريں گے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲