اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں برطانوی حکومت کے خصوصی ایلچی نے کہا کہ جوہری معاہدہ ایران کیساتھ دونوں فریقوں کی سفارتکاری اور مزاحمتی کوششوں کا نتیجہ ہے اور امریکی حکومت کو اس کے مطابق عمل کرنا چاہئیے.
يہ بات ايران اور برطانيہ كے چيمبر آف كامرس كے سربراہ 'نورمن لامونت ' نے پير كے روز ارنا كے نمائندے كيساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہي.
اس موقع پر انہوں نے كہا كہ يہ صورتحال بہت پريشان كن ہے اور مجھے اميد ہے كہ امريكہ كے نئے صدر 'ڈونلڈ ٹرمپ' كي حكومت اپنے وعدوں پر عمل كرے گي.
انہوں نے كہا كہ ايران كے خلاف پابنديوں كي تجديد ايران پر نئي پابنديوں كے عائد كرنے كے مترادف ہے.
لامونت نے كہا كہ اگر اسلامي جمہوريہ ايران جوہري معاہدے كے مطابق عمل كرے تو برطانوي حكومت اس كي خلاف ورزي نہيں كرے گي.
انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ جوہري معاہدے كے حوالے سے برطانيہ كي پوزيشن دوسرے يورپي ممالك كي طرح پابنديوں كے خاتمے كے حق ميں ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲