5 دسمبر 2016 - 16:48
ہم اس وقت تک جوہری معاہدے کے پابند ہوں گے جب تک دوسرے ممالک اس کی خلاف ورزی نہیں کرتے: ڈاکٹر صالحی

صالحي نے كہا كہ ہم اپني ذمہ داريوں پر عمل كرتے ہيں اور جب تك دوسرے ممالك اس معاہدے كي خلاف ورزي نہيں كريں گے تو ہم بھي اس پر پابند رہيں گے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے جوہری توانائي ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے جوہری سیکورٹی کے بین الاقوامی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کچھ دنوں میں امریکہ کی طرف سے جامع جوہری معاہدے کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ رویہ دیکھ رہے ہیں.

انہوں نے كہا اگر كوئي بھي ملك اس معاہدے كي خلاف ورزي كرے گا تو ہمارا ردعمل سخت ہو گا.

صالحي نے كہا كہ ہم اپني ذمہ داريوں پر عمل كرتے ہيں اور جب تك دوسرے ممالك اس معاہدے كي خلاف ورزي نہيں كريں گے تو ہم بھي اس پر پابند رہيں گے.

انہوں نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران خطے كو جوہري ہتھياروں سے پاك كرنا چاہتا ہے اور ہم اس پر يقين ركھتے ہيں.

ايران كے جوہري توانائي ادارے كے سربراہ نے صيہوني حكومت كي جانب سے ان پي ٹي پر دستخط سے انكار پر تشويش كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ صيہونيت جوہري پروگرام كے لئے باعث تشويش ہے.

انہوں نے جوہري ہتھياروں كا دہشت گردوں كے ہاتھوں ميں پہنچنے كے امكانات كا جائزہ ليتے ہوئے كہا كہ جب كوئي بھي دہشت گرد تنظيم ان مہلك ہتھياروں تك رسائي حاصل كريں گے تو يہ سب كے لئے لمحہ فكريہ ہوگي اور دنيا كي سيكورٹي كے لئے بڑا خطرہ ہوگا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲