اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العہد نیوز کے مطابق، یمن کی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے آل سعود کے جنگی طیاروں کے یمن پر جاری حملوں کا جواب دیتے ہوئے 7 سعودی فوجیوں کو ہلاک کیاہے۔
یمن کی سرکاری فوج نے سعودعرب کے صوبہ الجوف میں ''خب'' اور ''الشعف'' نامی علاقوں میں سعودی فوجی قافلے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم سے کم ساتھ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
جیزان کے علاقے میں بھی یمنی فوجی جوانوں نے 3 سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
یمنی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سعودی فوج کے الضبرہ نامی کمیپ کو تباہ کردیا ہے۔
دوسری جانب سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے ''زتر''، ''خلقہ''، اور سداالھیاثم نامی علاقوں پر بمباری کی ہے۔
سعودی اتحادی جنگی طیاروں نے یمن کے علاقے ''الطلح'' اور ''سحار'' کو تین بار حملوں کا نشانہ بنایا ہے جس سے علاقے کے مکینوں کو مالی نقصان ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲