27 نومبر 2016 - 16:48
نئے پاکستانی آرمی چیف کے آنے کے بعد بھارت کو پاکستان کے بارے میں صبر سے کام لینا ہو گا

ہندوستان کے سابق آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ نے پاکستان کے نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو انتہائی پیشہ ور قرار دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سابق ہندوستانی آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کارکردگی انتہائی پیشہ ورانہ اور شاندار رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے آپریشنز میں جنرل باجوہ کی کارکردگی انتہائی پیشہ وارانہ اور نمایاں تھی۔

یاد رہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں ہندوستانی آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ کے ساتھ بطور بریگیڈ کمانڈر کام کرچکے ہیں جو وہاں ڈویژن کمانڈر تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک فوجی آفسر ملک سے باہر مختلف انداز میں کام کرتا ہے کیونکہ وہ وہاں اپنے ملک کی نمائندگی کر رہا ہوتا ہے اور جب بات ملک کے مفاد کی ہوتو اس کا طرز عمل الگ ہوتا ہے لہذا اب بھارت کو صبر سے کام لینا ہو گا۔

.......

/169