27 نومبر 2016 - 09:45
پاکستان کے صوبے بلوچستان میں لشکر جھنگوی کے دو خطرناک دہشتگرد ہلاک

پاکستان کے صوبے بلوچستان میں لشکر جھنگوی کے دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تکفیری گروہ لشکر جھنگوی کے دو دہشتگرد گزشتہ روز پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں واقع کانک علاقے میں پاکستان کی سیکوریٹی فورس کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کے دوران ایک اور دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی جیسے تکفیری دہشت گرد گروہ، اس ملک کے مختلف شہروں میں بدامنی پیدا کرنے اور سیکڑوں کی تعداد میں پاکستان کے عام شہریوں منجملہ شیعہ مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث رہے ہیں۔ شہر کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ کالج پر لشکر جھنگوی کے حالیہ حملے میں بھی کم از کم پچاسی افراد جاں بحق اور ایک سو بیس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

.......

/169