26 نومبر 2016 - 14:12
ہزاروں امریکی وکیلوں کی جانب سے ٹرمپ کے فیصلے کی مخالفت

امریکا کے ہزاروں قانون دانوں نے ایک دستخطی مہم میں شرکت کرکے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ اپنی ٹیم میں اسٹیو بینن کو اسٹریٹیجیک مشیر کے طور پر شامل کرنے کا فیصلہ واپس لیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے ہزاروں قانون دانوں نے ایک دستخطی مہم میں شرکت کرکے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ اپنی ٹیم میں اسٹیو بینن کو اسٹریٹیجیک مشیر کے طور پر شامل کرنے کا فیصلہ واپس لیں۔

امریکا کے پندرہ ہزار سے زائد وکیلوں اور قانون دانون نے اسٹیو بینن کو اسٹریٹیجک امور کا مشیر بنائے جانے کے ٹرمپ کے فیصلے کی مخالفت کی ہے- یہ خط کانگریس کے ارکان کے حوالے کیا گیا ہے- اس سے پہلے ٹرمپ نے بینن پر عائد کئے گئے وسیع الزامات کا دفاع کیا تھا-

امریکی قانون دانوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ٹرمپ نے وعدہ کیا ہے وہ سبھی امریکیوں کے صدر ہیں لیکن بینن کا ایک اعلی مشیر کے طور پر انتخاب کرنا اس وعدے کے منافی ہے-

ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز سے گفتگو کے دوران اسٹیو بینن کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اگروہ نسل پرست ہوتے تو ان کو اپنی ٹیم میں شامل نہ کرتے- اس دوران نومنتخب صدر ٹرمپ نے فاکس نیوزچینل کے قومی سلامتی کے مسائل کے تجزیہ نگار مائیک فارلینڈ کو قومی سلامتی کے مشیر کے عہدے کے لئے منتخب کیا ہے- ٹرمپ نے مائیک فارلینڈ کے تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مائیک فارلینڈ ان کی قومی سلامتی کی ٹیم کی توانائیوں میں اضافے کا باعث بنیں گے۔

.......

/169