اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیراعظم ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد پہنچ گئے، اشک آباد آمد پر ترکمانستان کے اعلیٰ حکام نے وزیر اعظم نواز شریف کا استقبال کیا۔ خارجہ امور کے مشیر طارق فاطمی اور عرفان صدیقی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیر اعظم اقوام متحدہ اور ترکمانستان کے زیراہتمام کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمد سے ون آن ون ملاقات کریں گے، دورے میں ترکمانستان حکومت سے کئی معاہدوں پر دستخط بھی ہونگے۔
.......
/169