اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اقوام متحدہ کے نومنتخب سیکریٹری جنرل اینٹونیو گٹریس سے ملاقات میں عالمی بحرانوں کے حل میں ماسکو کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انھوں نے کہا کہ عالمی بحرانوں کے حل میں اقوام متحدہ اور ماسکو کے درمیان تعاون ضروری ہے۔
روسی صدر نے امید ظاہر کی ہے کہ اینٹونیو گٹریس کے دور میں اقوام متحدہ عالمی تنازعات اور بحرانوں کے حل میں اپنے فرائض پر عمل کرے گا۔
اقوام متحدہ کے نومنتخب سیکریٹری جنرل اینٹونیو گٹریس نے بھی اس ملاقات کہا ہے کہ اس عالمی ادارے کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے کے بعد عالمی مسائل کے حل میں وہ روس سمیت سبھی بااثر ممالک کے تعاون کے ساتھ کام کرنے کی کوشش کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ عالمی تنازعات اور بحرانوں کو خودسرانہ اقدامات کے ذریعے حل نہیں کیا جاسکتا۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گٹریس جنوری دو ہزار سترہ سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے
۔۔۔۔۔۔۔
/169