اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق ترکی کی فوج نے شام کے شہر حلب کے شمال مشرقی علاقے میں واقع شہر الباب اور بزاعہ قصبے پر جارحانہ بمباری کر کے کم سے کم پانچ شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا- ترکی کے فضائی حملے میں تینالیس عام شہری زخمی بھی ہوئے ہیں-
ترکی کی فوج نے پیر کے دن سے " سپر فرات " نامی آپریشن کو جاری رکھتے ہوئے شہر الباب کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا - ترکی نے چوبیس اگست سے شام میں سپرفرات نامی آپریشن شروع کیا ہے- ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کا دعوی ہے کہ سپرفرات نامی آپریشن کا مقصد ترکی کے خلاف دہشت گردانہ حملے خاص طور سے داعش کے خطرے کو دور کرنا اور بین الاقوامی اتحاد کی مدد کرنا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242