18 نومبر 2016 - 15:03
امریکہ کی قومی انٹلی جنس کے ڈائرکٹر مستعفی

امریکہ کی قومی انٹلی جنس کے ڈائرکٹر نے اس ملک کے منتخب صدر کے ساتھ اختلاف رائے کے نتیجے میں اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی قومی انٹلی جنس کے ڈائرکٹر جیمز کلیپر نے جمعرات کو اس ملک کے ایوان نمائندگان کی انٹلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں اس فیصلے کی وجہ ، نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اختلاف رائے اعلان کیا ہے-

کلیپر نے کہا کہ انہوں نے اپنا استعفی امریکی صدر باراک اوباما کو پیش کردیا ہے اور اس بارے میں وہ اچھا احساس رکھتے ہیں-

کلیپر امریکہ کی سترہ انٹلی جنس اور سیکورٹی ایجنسیوں کے مجموعے کا عہدہ سنبھالے ہوئے تھے -

آٹھ نومبر کے امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے خلاف پورے امریکہ میں وسیع پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں اور بہت سے شہروں میں امریکی پرچم بھی نذر آتش کئے گئے -

.......

/169