17 نومبر 2016 - 15:10
روسی فضائیہ کے حملے میں درجنوں جبہت النصرہ کے دہشتگرد ہلاک

روسی فضائیہ کے حملے میں دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کے درجنوں عناصر ہلاک ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے بتایا ہے کہ طیارہ بردار بحری جہاز ایڈمرل کوزنسوف سے پرواز کرنے والے روسی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شام کے صوبے ادلب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے میں جہبت النصرہ کے تین دہشت گرد کمانڈروں سمیت تیس عناصر ہلاک ہوگئے۔ روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد کمانڈروں میں، محمد ہلال، ابوجابر اور ابو بہا اصفری شامل ہیں جو حلب اور حماہ میں دہشت گردوں کی مختلف ٹولیوں کو آپریٹ کر رہے تھے۔

یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ روس کا بحری بیڑہ ایڈمرل کوزنسوف مشرقی بحیرہ روم میں شام کے قریب تعینات ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169