15 نومبر 2016 - 14:37
زائرین اربعین کے حالیہ مسائل پر ایران و عراق کے سفراء کے درمیان تبادلہ خیال

عراق کے دارالحکومت بغداد میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور عراقی سرحدی کمانڈر نے ایک دوستانہ اجلاس میں زائرین چہلم امام حسین (ع) کے حالیہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے دارالحکومت بغداد میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور عراقی سرحدی کمانڈر نے ایک دوستانہ اجلاس میں زائرین چہلم امام حسین (ع) کے حالیہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا.

ايراني سفير 'حسن دانائي فر' نے چزابہ كے بارڈر كے سرحدي كمانڈر كيساتھ ملاقات كے دوران عراق آنے والے زائرين كے مسائل كا جائزہ ليا.

انہوں نے اسلامي جمہوريہ ايران اور عراق كے سرحدي محافظين اور حكام كے درميان قريبي تعاون اور تعلقات پر خوشي كا اظہار كيا.

ايراني سفير نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران سميت اور دوسرے ممالك كے زائرين ايران اور عراق كي تينوں سرحدوں شلمچہ ، چزابہ اور مہران كي ذريعہ چہلم امام حسين (ع) پيدل مارچ ميں شركت كے لئے بغير كسي مشكل كے مكمل سيكورٹي كي نگراني ميں عراق پہنچ رہے ہيں.

ايراني سفير نے چزابہ بارڈر پر آنے والے چہلم امام حسين (ع) پيدل مارچ ميں شركت كرنے والے ايراني زائرين كي بڑي تعداد كيساتھ ملاقات كي.

ايراني زائرين تفضيلات كے مطابق اب تك 29ہزار سے زائد افراد صوبے خوزستان ميں چزابہ كے سرحدي گذرگاہ كي ذريعہ عراق داخل ہوئے ہيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲