اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر شہری ترقی اور ٹرانسپورٹ نے ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ دورہ چین کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب کیساتھ ملاقات کے دوران ٹرانسپورٹ شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط کئے.
اس ملاقات ميں عباس آخوندي نے لي شياو پنگ كيساتھ ملاقات كے دوران انفراسٹركچر اور ٹرانسپورٹ كے شعبوں ميں روابط بڑھانے كي ضرورت پر زور ديا.
انہوں نے دونوں ممالك كے درميان موجود تعاون كے وسيع مواقعوں كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ ايران،چين كے ساتھ مختلف شعبوں ميں تعاون بڑھانے كيلئے آمادہ ہے.
اس موقع پر انہوں نے مزيد كہا كہ چين، ايران ميں تہران كو اصفہان اور مشہد سے ملانے والي 1400 كلو ميٹر طويل تيز رفتار ريلوے لائن اور مختلف اسٹيشن بنائے گا جس كا معاہدہ طے ہوچكا ہے.
عباس آخوندي نے كہا كہ ايران اور چين نے شاہراہ ريشم كو دوبارہ بنانے كيلئے پرعزم ہيں اور اس حوالے سے كام بھي ہورہا ہے.
انہوں نے كہا ايران كي ريلوے لائنز ايشيا كے ساتھ منسلك ہيں اور ہم چاہتے ہيں چين بھي اس نيٹ ورك ميں شموليت اختيار كرے تا كہ خطے ميں تجارتي حجم كي سطح بڑھے.
اس ملاقات ميں چين كے وزير ٹرانسپورٹ نے ايران اور چين كے درميان موجود تاريخي تعلقات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ تہران اور بيجنگ كے درميان ٹرانسپورٹ شعبے سميت مختلف شعبوں ميں تعاون بڑھانے كے حوالے سے معاہدوں پر دستخط كئے گئے ہيں.
ايراني وفد نے اس دورے كے موقع پر چين كے نائب وزير اعظم ، وزير ہاوسنگ، شہري اور دہي ترقي ، ترقياتي بنك اور ايشين انفراسٹراكچر انوسٹمنٹ بنك كے منيجينگ ڈائريكٹرز كے ساتھ بھي ملاقاتيں كرے گا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲