اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی سے ہنگری کی پارلیمنٹ کے اسپیکرلازلو کوورنے ملاقات اور گفتگو کی۔ اطلاعات کے مطابق اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ دونوں ممالک کے اسپیکر مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ ہنگری کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس سے قبل ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
.......
/169