اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے دورہ بخارسٹ میں بدھ کے روز رومانیہ کے صدر کلاؤس ورنریوہانس سے ملاقات کی اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے تہران اور بخارسٹ کے درمیان مختلف شعبوں منجملہ سیاسی و اقتصادی شعبوں میں تعلقات و تعاون کو فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور رومانیہ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر فلورین یورداکہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بھی دونوں فریقوں نے ایران اور رومانیہ کے درمیان تعلقات اور تعاون کے فروغ پرتاکید کی۔ محمد جواد ظریف نے رومانیہ میں مقیم ایرانیوں سے خطاب بھی کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169