8 نومبر 2016 - 19:37
بوسنیائی عوام ایران کی حمایت کو فراموش نہیں کر سکتے: بوسنیائی مفتی اعظم

بوسنیا اور ہرزیگووینا کے مفتی اعظم نے کہا ہے کہ بوسنیائی عوام اسلامی جمہوریہ ایران کی دوستی اور حمایت کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بوسنیا اور ہرزیگووینا کے مفتی اعظم نے کہا ہے کہ بوسنیائی عوام اسلامی جمہوریہ ایران کی دوستی اور حمایت کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے.

يہ بات سينئر بوسنيائي عالم دين حسين كاوازوچك نے سرائيوو ميں تعينات ہونے والے اسلامي جمہوريہ ايران كے نئے سفير محمود حيدري كے ساتھ ايك ملاقات ميں گفتگو كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے تہران اور سرائيوو كے درميان ديرينہ ثقافتي تعلقات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران كي ثقافت اور تہذيب پوري دنيا بالخصوص بوسنيا اور ہرزيگووينا كيلئے نہايت اہميت ركھتي ہے.

اس موقع پر ايراني سفير نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران بوسنيا اور ہرزيگووينا كيلئے اپني حمايت كا سلسلہ جاري ركھے گا.

انہوں نے كہا كہ عالمي پابنديوں كے خاتمے اور جوہري معاہدے كے نفاذ كے بعد دونوں ممالك كے درميان مختلف شعبوں ميں تعاون كو فروغ ملا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲