اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ مطابق شام کی وزارت دفاع نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے دہشت گرد گروہ جیش الفتح کی تیرہ گاڑیوں کو صوبہ حماہ کے علاقوں " مورک " طیبہ الامام " اللحایا " الحردانہ " اللطامنہ " عطشان اور معرکبہ میں تباہ کر دیا ہے کہ جس کے نتیجے میں ستائیس دہشت گرد ہلاک اور کم از کم تیس زخمی ہوئے ہیں-
شام کی وزارت دفاع کےاعلان کے مطابق شامی فوجی نے ، خان الشیخ ٹاؤن میں واقع ایئرڈیفنس مراکز پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے-
شام کی وزارت دفاع نے یہ بھی کہا ہے کہ اس ملک کے فوجیوں نے ، غوطہ غربی میں بھی بیت جن نامی علاقے میں دہشت گردوں کی چار گاڑیوں کو تباہ کردیا اور متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے-
شامی فوج نے اس ملک کے جنوبی صوبے درعا میں ، درعا البلد اور الیادورہ علاقوں میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کردیا اور متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا-
حلب سے بھی موصولہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شامی فوجیوں نے منگل کے روز مزارع اور التلال علاقوں کو دہشت گردوں سے واپس لے لیا ہے-
شامی فضائیہ نے شام کے صوبے حمص کے مضافات میں واقع زعفرانیہ کے علاقے میں بھی احرارالشام اور جبھۃ النصرہ کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور بارہ دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے-
اسی طرح دیروالزور کے مشرقی علاقوں میں بھی شامی فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے متعدد دہشت گردوں کے ہلاک کردیا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲